|

وقتِ اشاعت :   October 21 – 2020

کوٸٹہ : سیکرٹری صحت بلوچستان نور الحق بلوچ نے سول اسپتال کوئٹہ کا دورہ کیا اور سول اسپتال کو درپیش مسائل کے بارے میں پی جی ایم آئی کے کانفرنس روم میں میٹنگ کا انعقاد کیا۔

اس موقع پر ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر جاوید اختر ،ڈی ایم ایس ڈاکٹر محبوب قمبرانی ، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے چیرمین ڈاکٹر حفیظ مندوخیل سمیت دیگر نے شرکت کی، سیکرٹری صحت بلوچستان نور الحق بلوچ نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے چیرمین ڈاکٹر حفیظ مندوخیل  سے ان کے مطالبات کے بارے تفصیلی گفتگو کی۔

 سیکرٹری صحت بلوچستان نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے چیرمین ڈاکٹر حفیظ کو یقین دھانی کروائی کہ سول اسپتال کوئٹہ میں ایم آرآئی مشین،24 گھنٹے لیبارٹری کے تمام ٹیسٹ کی سہولیات  ،ادویات کی کمی سمیت دیگرمسائل ایک مہینے کے اندر حل کر دیے جائینگے۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے چیرمین نے عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ھوئے او پی ڈی کی ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا اور سیکرٹری صحت بلوچستان نورالحق بلوچ کا شکریہ ادا کیا اور انہوں نے بطور سیکرٹری صحت پہلے دن سےعوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔