|

وقتِ اشاعت :   October 23 – 2020

کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ اپوزیشن کو جزائر کے معاملات میں بلوچستان کو غیر ضروری طور پر نہیں گھسیٹنا چاہئے، ہمارا ایک انچ بھی نہیں گیا ہے،

وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ایک جزیرہ استولا ہیں جو کہ ایک قومی پارک ہے جسے نہیں لیا جا سکتا، حکومت سندھ،کے پی ٹی اور بن قاسم بندرگاہ نے ماضی میں ایسا کیا ہے، وزیراعلی بلوچستان نے کہا ہے کہ پورٹ قاسم کے بالمقابل ایل این جی ٹرمینل بھی ایک جزیرہ ہے۔