|

وقتِ اشاعت :   October 25 – 2020

 

گوجرانوالا اور کراچی کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے عوامی طاقت کے مظاہرے کے لیے کوئٹہ میں میدان سجا لیا ہے۔

کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے آج ہونے والے جلسے کے لیے تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں اور مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین اور مرکزی رہنما کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔

پی ڈی ایم کی قیادت کا دعویٰ ہے کہ یہ جلسہ بلوچستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا۔

بلوچستان میں سیکیورٹی تھریٹ کے باعث پی ڈی ایم کے جلسے کے لیے سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

کوئٹہ میں دفعہ 144 نافذ کر کے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر ایک روز کی پابندی عائد کی گئی ہے جب کہ شہر کے مختلف علاقوں میں صبح 11 بجے سے رات 8 بجے تک موبائل فون سروس بھی بند رہے گی۔

ڈی آئی جی کوئٹہ اظہر اکرم کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم جلسے کے لیے 5000 سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، جلسہ گاہ کی ڈرونز کی مدد سے بھی نگرانی کی جا رہی ہے۔