کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں دھماکے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق ہزار گنجی دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
دھماکے سے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو نقصان پہنچا۔ موبائل فون سروس نہ ہونے کی وجہ سے معلومات تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔