|

وقتِ اشاعت :   October 26 – 2020

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں ہونے والے بم دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کو ان کے مذ موم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ کوئٹہ کے امن کو سبوتاژ کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے تعاون سے کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں امن کے قیام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ کوئٹہ کے پر امن اور محب وطن عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے بم دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو علاج ومعالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے شہداء کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی کی دُعا بھی کی۔