|

وقتِ اشاعت :   October 26 – 2020

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بلوچستان اسمبلی سے 5بلوں کے منظور ہونے پرمسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت قانون سازی کے عمل کو جاری رکھے گی گڈ گورننس کے قیام کے لئے بہتر قانون سازی کا عمل ناگزیر ہے۔

بہتر قانون سازی اور قوانین کے احسن نفاذ سے اداروں میں استحکام آتا ہے۔واضح رہے کہ صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں بلوچستان کیڈٹ کالجز کا مسودہ قانون مصدرہ 2020،بلوچستان قبضہ اور منجمد اداروں (مدارس اور اسکولز) کا مسودہ قانون مصدرہ 2020،بلوچستان قبضہ اور منجمد اداروں (مساجد) کا مسودہ قانون مصدرہ 2020،بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کا(ترمیمی) مسودہ قانون مصدرہ 2020اور بلوچستان قبضہ اور منجمد سہولیات(ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں) کا مسودہ قانون مصدرہ 2020 بلوچستان اسمبلی میں پیش کئے گئے جنہیں منظور کرلیاگیا۔