|

وقتِ اشاعت :   October 26 – 2020

کوئٹہ: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے کوئٹہ جلسے کے موقع پر صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، دن بھر شہر میں موبائل فون اورانٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بند رہی، انٹرنیٹ اور موبائل سروس کی بندش سے عام عوام سمیت میڈیا سے وابستہ افراد کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو پی ڈی ایم کے زیر اہتمام کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں منعقدہ جلسے کے موقع پر کوئٹہ شہر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

جلسے میں شرکت کرنے والوں کی جگہ جگہ جامعہ تلاشی لینے علاوہ انہیں واک تھرو گیٹس سے گزار کر جلسہ گاہ میں جانے کی اجازت دی گئی۔ اس موقع پر کوئٹہ شہر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس دن بھر معطل رہی جس کی وہ سے نہ صرف عام عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بلکہ میڈیا سے وابستہ افراد بھی دن بھر سرگرداں نظر آئے۔ موبائل انٹرنیٹ کے ساتھ ساتھ لینڈ لائن انٹرنیٹ بھی معطل رہی۔ کوئٹہ شہر میں سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے گشت کا سلسلہ جاری رہا۔