|

وقتِ اشاعت :   October 26 – 2020

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کہ بلوچستان کے عوام نے 25 اکتوبر کو پی ڈی ایم کو مسترد کیا مذہب پرستی قوم پرستی اور بلوچستان کے عوام کو پشتون، بلوچ کے نام پر گمراہ کرنے اور قاتل کرنے والوں کا آج اپنی ذاتی مفادات کی خاطر اکٹھا ہونا کسی عجوبے سے کم نہیں مریم نواز اسٹیج پر جھوٹ پر جھوٹ بولتی رہی اور بلوچ اور پشتون کے نام نہاد ٹھیکدار غلاموں کی طرح جی جی کرتے رہے۔

لاپتہ افراد کے ساتھ جھوٹی ہمدردی کرنے والوں کو اپنے ضمیر اور اپنے اردگرد بیٹھے ہوئے مذہب پرستوں اور قوم پرستوں سے پوچھنا تھا کہ یہ لوگ انکے اقتدار میں لاپتہ ہوگئے ہیں کچھ سالوں پہلے جمعیت علمائے اسلام کے نظر میں تصویر کھینچنا، ٹیلی ویژن دیکھنا، جلسوں میں عورتوں کو لانا حرام تھا. لیکن کویٹہ کے جلسے میں انکے یہ سب حلال ہے کوئٹہ کے جلسے میں عورتیں سٹیج پر بیٹھے ہوئے ہیں۔

وہی مولوی حضرات بھی بیٹھے تھے بلوچستان کے اب باشعور ہوچکی ہیں عوام اب ان تمام نام نہاد ٹھیکیداروں کو پہچان چکے ہیں کیونکہ کے کانوں کانوں میں ابھی تک قوم پرستوں کے نواز شریف کو اور پنجاب کو تباہ کرنے کے نعرے اور دعوے تر وتازہ ھے اقتدار کے پیاسے ایک دوسرے پر کفر کے فتوے لگانے والوں سے بلوچستان کے عوام بخوبی واقف ہیں۔

جس طرح 2018 کو بلوچستان کے عوام نے مسترد کیا تھا انشااللہ آنے والے انتخابات میں انکا انجام ہی ہوگا اور وزیر اعظم عمران خان کے نظریے اور قیادت میں ملک کرپشن سے پاک اور ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔