|

وقتِ اشاعت :   October 26 – 2020

خاران: پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے صوبائی صدر و سابق وفاقی وزیر جنرل ر عبدالقادر بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے جتنے بھی اضلاع ہیں سب اضلاع سے ہزاروں کی تعداد میں۔

پی ایم ایل این کے ضلعی عہدیداراں سئینر رہنماوں، ورکرز اور بلوچستان کے غیرت مند ملک و قوم دوست اور جمہوریت پسند عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان اور بلوچستان کے عوام نے پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کر کے عوامی سمندر اور طاقت مظاہرہ کر کے یہ کر دکھایا کہ جس طرح پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان اپنے مرکزی و صوبائی قائدین اور پی ڈی ایم کے ہر فیصلے پے لبیک کرتی ہے۔

اسی طرح بلوچستان کا فرد فرد پی ڈی ایم کے ساتھ موجودہ نا اہل اور کرپٹ حکومت کے خلاف ہر فارم پر قربانی دینے کے لیے تیار ہے۔پی ڈی ایم کا کوئٹہ میں کامیاب جلسہ عام سے موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومت نے اپنی نااہلیاں چھپانے کے لیے ساری حدیں پار کر دی ہیں، جن کا اندازہ آپ وفاقی ترجمانوں اور وزیر اعلی بلوچستان کی ٹوئٹس سے لگا سکتے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان اور بلوچستان کے عوام نے ہمیشہ ملک و قوم کے لئے قربانیاں دے کر جمہوری پارٹیوں کا ساتھ دے کر جمہوریت پسندی کا زندہ ثبوت دیا ہے۔ جس طرح پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان اور بلوچستان کے غیرت مند عوام نے پی ڈی ایم کے مرکزی قائدین اور دختر پاکستان مریم نواز شریف کو عزت دے بلوچستان کی تاریخی روایات کو زندہ کیا اس کی مثال شائد کسی قوم اور جگہ ملے۔

پی ڈی ایم کے کوئٹہ میں کامیاب جلسہ نے پورے ملک کو یہ میسج دیا کہ پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان اور بلوچستان کی عوام پی ڈی ایم کے ساتھ مل کر نا اہل اور کرپٹ حکومت کی بوری بستر گول کرنے اور ملک میں جمہوریت کو بحال کر کے ہی دم لے گی۔