|

وقتِ اشاعت :   October 27 – 2020

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کو تنہا کرنے والی قوتوں کو منہ کی کھانی پڑی ہے 25 اکتوبر کے جلسہ عام میں جمعیت کوئٹہ کی کارکردگی سب سے نمایاں رہی جس پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں امیر کرتا ہوں آئندہ بھی قابل قدر خدمات انجام دے گی اور اپنی اساس اور بنیاد پر کاربند رہے گی۔

ان خیالات کا اظہار جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق کی جانب سے دئیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی سرپرست مولانا قاری مہراللہ مولانا مفتی محمد روزی خان جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ رکن صوبائی اسمبلی اصغر خان ترین اور ضلعی مجلس عاملہ کے اراکین نے شرکت کی مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ جمعیت علما اسلام نے ہردور میں تمام جمہوری قوتوں کو ساتھ لے کر قومی سیاست میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔

ہم پر مذہب کارڈ استعمال کرنے کا الزام عائد کرنے والے ہر کارڈ استعمال کرتے ہیں ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ پاکستان اور اسلام لازم و ملزوم ہیں اور عقیدہ ختم نبوت اسلام اور پاکستان کی اساس ہے اس پر کسی قسم کا کمپرومائز نہیں ہوسکتا آزادی مارچ کی طرح پی ڈی ایم کے جلسوں میں جمعیت علما اسلام کے کارکنوں کی عظیم الشان شرکت قابل تحسین ہے۔

اس پر کارکن اور ذمہ داران مبارک باد کے مستحق ہیں ضلعی امیر مولانا عبد الرحمن رفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قیادت کی جانب کارکنوں کی محنت اور جدوجہد کو تحسین کی نظروں سے دیکھنا دراصل کام اور خدمت میں مزید لگن اور جانفشانی پیدا کرنے کا حسین ذریعہ ہے۔

قیادت کی تشریف آوری پر شکر گزار ہیں سنئیر نائب امیر مولانا خورشید احمد نے خطاب کرتے ہوئے 25اکتوبر میں جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے کردار سے آگاہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ ہمارے کارکنوں نے جس محنت اور لگن سے کام اس پر اللہ تعالی کے شکرگزار ہیں قیادت کی جانب سے ہرحکم پر لبیک کہتے ہوئے صف اول کا کردار ادا کرنے دریغ نہیں کیا جائے گا۔