|

وقتِ اشاعت :   October 27 – 2020

 کوئٹہ : گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو  کی پشاور دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت دیر کالونی مدرسہ پشاور دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

 دہشت و وحشت پر مبنی ذہنیت کے خاتمے کیلئے قومی اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کرنے زور دیا نہتے اور بےگناہ انسانوں کی جانوں سے کھیلنے والے انسانیت کے دشمن ہیں.

اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو  پشاور مدرسے میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ  دہشتگردی کا یہ واقعہ انتہائی افسوسناک و دردناک ہے. 

دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی افسوس ہوا.  مدرسے کے نہتے طلبا کو نشانہ بنانا غیر انسانی عمل ہے. دہشتگرد اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے.

ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا, دشمن کو منہ کی کھانی پڑے گی.  زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں,اللہ پاک شہداء کے درجات بلند فرمائے.