پاکستان کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے فرانسیسی صدر کے بیان پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں آپ کی نفرت کو رد کرنے کی آزادی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شعیب اختر نے لکھا کہ اگر آپ کو نفرت کی آزادی ہے تو ہمیں آپ کی نفرت کو رد کرنے کی آزادی ہے۔
سابق فاسٹ بالر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی اس حوالے سے لکھا کہ اسلام امن ہے، تمام مسلمان ممالک نے فرانس کی مصنوعات کا بائیکاٹ شروع کردیا ہے جبکہ انہوں نے فیس بک پر بھی یہ پیغام شیئر کیا ہے۔
انسٹاگرام پر شعیب اختر کے پیغام کو ہزاروں لوگوں نے پسند کیا جبکہ ٹوئٹر اور فیس بک پر بھی ان کے پیغام کو ہزاروں لوگوں نے سراہا ہے۔
شعیب اختر نے اپنے تینوں اکاؤنٹس پر پیغام کے ساتھ ’فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔