|

وقتِ اشاعت :   October 27 – 2020

کوئٹہ: چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔جس میں نرخوں اور ضروری اشیاء کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حافظ عبدالباسط، سیکرٹری انڈسٹریز حافظ عبدالماجد، کمشنر کوئٹہ اسفندیار کاکڑ، ڈویژنل کمشنرز بذریعہ وڈیو لنک اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے شرکت کی۔

چیف سیکرٹری نے اجلاس کے شرکاء کو ہدایت کی کہ مقررہ قیمتوں پر ضروری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں اور موجودہ نرخوں پر وزیر اعظم پاکستان کو بریفنگ دی جائے گی۔ انہوں نے ڈویژنل کمشنرز کو ہدایات میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ وہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلیے سخت اقدامات اٹھائیں گے اور خود ساختہ افراط زر کو برداشت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں سے زیادہ قیمتوں پر فروخت کرنے والوں کے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے کیونکہ لوگوں کو منافع بخشوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔ انہوں نے تمام ڈویژنل کمشنرز کو ہدایت کی کہ تمام دکانداروں کو پابند کیا جائے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ پرائس لسٹ اپنے دکانوں پر آویزاں کریں۔ تاکہ سرکاری نرخ نامے کے مطابق اشیاء فروخت کو ممکن بنایا جائے۔