|

وقتِ اشاعت :   October 27 – 2020

ڈیرہ بگٹی: ضلع بھر میں لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے کے باعث گزشتہ روز دو مزید حاملہ خواتین جان بحق ہوگئیں زرائع کے مطابق قدرتی گیس کی دولت سے مالا مال ضلع ڈیرہ بگٹی میں دوران زچگی خواتین میں شرح اموات تشویشناک حد تک بڑھ گئی ہے۔

گزشتہ روز تحصیل سوئی اور ڈیرہ بگٹی میں مزید دو خواتین دوران حمل انتقال کرگئیں اسطرح صرف گزشتہ تین ماہ کے دوران جان بحق خواتین و بچوں کی تعداد بارہ تک پہنچ گئی ذرائع کے مطابق تحصیل سوئی میں جان بحق خاتوں کا تعلق سندرانی بگٹی سے جبکہ تحصیل ڈیرہ بگٹی میں انتقال کرجانے والی خاتون مسمات (ن)زوجہ علی بگٹی کا تعلق راہیجہ قبیلے سے تھا۔

جبکہ مرحومہ دو بچوں کی ماں تھی دوران زچگی و حمل خواتین کی ہلاکت اور ضلع بھر میں لیڈی ڈاکٹر و گائناکالوجسٹ کی عدم موجودگی پر شہریوں نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے منتخب نمائندگان کی نااہلی اور مجرمانہ غفلت قرار دے دیا۔