|

وقتِ اشاعت :   October 27 – 2020

اوستہ محمد: گرین بیلٹ نصیر آباد جعفرآباد اوستا محمد گنداخہ جھل مگسی صحبت پور میں گندم کی بوائی کا سیزن شروع محکمہ خوراک کی نا اہلی اور بے بسی سندھ حکومت کی جانب سے پنجاب سے آنے والا معیاری گندم بیج کی سپلائی سندھ اور بلوچستان کے بارڈر پر بند کردیا جس کے باعث سینکڑوں گندم بیج کے ٹرکیں گزشتہ کئی روز سے سندھ بلوچستان باڈر پر روک دیئے گئے ہیں۔

جس کی وجہ سے اوستہ محمد گنداخہ جھل مگسی سمیت دیگر علاقوں میں لاکھوں ایکڑ اراضی گندم فضل کی کا شت بروقت نا ہونے کی وجہ سے پورے صوبے میں گندم بحران کا خدشہ ہے جس کے لیے صوبائی حکومت اور محکمہ خوراک بلوچستان کو ہنگامی صورت میں سندھ حکومت سے بات چیت کرکے بلوچستان کی طرف آنے والے گندم بیج کے ٹرکوں کی سپلائی کو فل فور بحال کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق خریف سیزن میں زرعی پانی کی کمی کی وجہ سے اوستا محمد گنداخہ میں چاول کی فصل کاشت نا ہونے والے اراضی پر ہر سال لاکھوں ٹن گندم کی بوائی کی جاتی ہے جس سے صوبے بھر میں گندم کا بحران کم ہوجاتا ہے لیکن اس سال حکومتی عدم توجہ کی وجہ سے محکمہ خوراک کی لا پرواہی کی وجہ سے ابھی تک معیاری گندم بیج جو کہ دوسرے صوبے سے لایا جاتا ہے۔

جس پر سندھ حکومت نے پابندی لگا کر کے سندھ اور بلوچستان کے بارڈروں پر گندم سپلائی کرنے والے ٹرکوں کو گزشتہ کئی روز سے روک لیا ہے جس کی وجہ سے زمیندار و کاشتکار سخت پریشان ہیں لہذا ہنگامی بنیادوں پر صوبائی حکومت بلوچستان نوٹس لے کر سندھ سے آنے والی گندم بیج کی سپلائی کو بحال کریں اور بلوچستان کے گرین بیلٹ نصیر آباد کے ضلع جعفر آباد کو غیر آباد ہونے سے بچایا جائے۔