|

وقتِ اشاعت :   October 28 – 2020

پنجگور: بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل وصوبائی وزیر سماجی بہبود میر اسد اللہ بلوچ نے کہا ہے کہ بی این پی عوامی ایک سوچ فکر مقصد منزل کے جدوجہد کا نام ہے قوموں کی مستقل جمہوریت کی حسن سے وابستہ ہے دنیا کے مختلف ممالک میں مختلف طرزِ حکومتیں ریاست میں چلتی ہیں چائنہ میں کمیونسٹ برطانیہ ایرانی و دیگر ممالک میں صدارتی نظام چلتی ہے۔

لیکن اس ملک میں آئینی بالادستی نہیں ہے عوام کی بنیادی مسائل کو ہم اپنے انداز میں حل کررہے ہیں ہر الیکشن میں آنے والے ایم پی اے اپنی سوچ و فکر سے لڑ کر عوامی مسائل حل کررہے ہیں لیکن ہم اپنے عوام کی بنیادی مسائل کے حل کیلئے کوشش کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے رہائش گاہ پر مختلف یونٹس کے سے ملاقات اور انکے مسائل سننے کے دوران کیا۔

آس دوران بی این پی عوامی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری ایڈوکیٹ محمد حسن بلوچ ضلعی صدر نثار احمد ضلعی انفارمیشن سیکرٹری میجر شوکت بلوچ ناصر بلوچ ودیگر بھی موجود تھے صوبائی وزیر سماجی بہبود میر اسد اللہ بلوچ نے کہا ہے کہ پنجگور میں جو ترقیاتی کام ہوئے ہیں شاہد کسی دوسرے علاقے میں نہیں ہوئے ہیں یہاں کے عوام کمیٹی بنا کر مختلف اضلاع کا دورا کریں ہماری جدوجہد کا مقصد پنجگور کو عزت دو جو میرا الیکشن کے دوران سلوگن تھا۔

وہ اس غرض سے کررہے ہیں اور کئے ہیں کہ یہاں کے ہر غریب والدین کی خواہش تھی کہ انکا بیٹا بیٹی اعلی تعلیم حاصل کرکے معاشرے میں ایک اچھا زندگی گزارے انکے ارمانوں کو محسوس کرتے ہوئے ہم نے پنجگور میں ہر غریب کیلئے ایجوکیشن کو عام آدمی کو رسائی دینے کیلئے یونیورسٹی کیمپس ڈگری کالجز لائے یہ وہ درس گاہ ہیں جہاں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ پیدا ہونگے اب پنجگور میں ہر غریب کا بچہ ان سے فایدہ اٹھائے گا۔

یونیورسٹی کیمپس کالجز پنجگور کے چراغ ہیں انکی روشنی سے پورا پنجگور منور ہوگی ترقیاتی منصوبوں پر مخالفین مختلف پروپیگنڈے کررہے ہیں ہم انکا انتقام لیں گے وہ جتنی مخالفت کریں گے ہم انہیں اور بھی اداروں روڑز ترقیاتی منصوبوں پر کام کرکے انہیں ترقی کے نام پر انتقامی جواب دین گے ہمارے انتقام کسی کو نقصان دینے کا طریقہ نہیں بلکہ ہمارا انتقام مختلف ہیں ہم پنجگور کو روشن تعلیمی قلم کاروں شکل وصورت میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

میرا مقصد پنجگور کو عزت دینا ہے آگر آج پنجگور میں جو ترقیاتی کام ہورہے ہیں کالجز ہسپتال روڑ کی صورت انکے ثمرات آنے والوں چند دنوں کے بعد یہاں کے عوام کو ملے گی جو گھر منشیات کی لت سے تباہ تھی جن کی وجہ سے پورا علاقہ پریشان تھا ان سے نجات کیلئے 100 بڈڈ منشیات کا ہسپتال قائم ہورہا جن کے علاج ہونگے اور علاج کے ساتھ انہیں ہنر مند بناکر ایک بہتر شہری بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر میرا مقصد اقتدار پیسہ کمانا ہوتا تو محکمہ فوڈ مجھے دیا تھا اس کے ذریعے اربوں روپے کما سکتے تھے لیکن ہم نے اپنے عوام کی مفادات کو دیکھتے ہوئے ایک چھوٹے سے وزرات کو ترجیح دی ہے اسی وزرات کے ذریعے ہم نے ہر غریب کو عوامی انڈومٹ فنڈ کے تحت لاکھوں کے اخراجات سے علاج کروائے گئے ہیں۔