|

وقتِ اشاعت :   October 28 – 2020

کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ وچیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی میجر (ر) اورنگزیب بادینی کی زیر صدارت کوئٹہ شہر میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا یقن اور پرائس لسٹ کے اجراء کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ثاقب خان کاکڑ، محکمہ ڈی جی انڈسٹریز اور محکمہ فوڈ اتھارٹی کے افسران، صدر انجمن تاجران بلوچستان عبدالرحیم کاکڑ، اور قیوم آغا، سابقہ کونسلز اسلم رند، پامیر کنزیومر سوسائٹی کے نذر محمد بڑیچ، کے علاوہ کوئٹہ کے مختلف ہول سیلرز اور دوکانداران کے مالکان بھی موجود تھے اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے روزانہ کی بنیاد پر خرید وفروخت ہونے والی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے بعد انتظامیہ اور محکمہ انڈسٹریز کی جانب سے ا یک نیا پرائس لسٹ جاری کیا۔

جس کے مطابق اشیاء خوردونوش میں دال مونگ پشاوری فی کلو 240 روپے، دال مونگ کاجو 220 روپے، دال چنا نارمل 140 روپے، دال مسور پالش 160 روپے، دال مسور پلین 150 روپے، دال ماش اسپیشل 290 روپے، دال ماش نارمل 260 روپے، چنا سفید ایرانی 120 روپے، چنا سفید ترکی 130 روپے، چنا سفید امریکن 160 روپے، لوبیا سفید 180 روپے۔

لوبیا سرخ کیپسول 280 روپے، لوبیا سرخ پلین 250 روپے، لوبیا سرخ کمانڈو 215 روپے، چاول سپر کرنل باسمتی سٹریم 180 روپے، چاول کرنل باسمتی پلین 160 روپے، چاول 86 باسمتی پرانا 110 روپے، چاول ٹوٹا باسمتی 100 روپے، چاول ٹوٹا باسمتی ایر ی 65 روپے، ویجیٹیبل گھی برانڈڈ 200 سے 245 روپے، ویجیٹیبل گھی لوکل 190 روپے، ویجیٹیبل آئل برانڈڈ 230 سے 250 روپے اور ویجیٹیبل آئل لوکل 200 روپے پر فروخت کی جائے گی۔

آخر میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے دکانداروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ اور محکمہ انڈسٹریز کی جانب سے جاری کردہ پرائس لسٹ عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور پرائس لسٹ کو دکانوں میں واضح جگہ پر چسپاں دیں روزانہ کی بنیاد مجسٹریٹس چیک کرنے کے مجاز ہونگے اگر کوئی دوکاندار متعلقہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں مہنگائی کرتے ہوئے پکڑا گیا تو اس دوکاندار کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔