|

وقتِ اشاعت :   October 28 – 2020

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل وسینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ پشاور دھماکے کا مقدمہ شیخ رشید کیخلاف درج ہونا چاہیے معصوم بچوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنا یا گیا جو قاقابل مذمت ہے فرانس میں گستاخانہ خاکے قابل مذمت اقدام ہے فوری طور پر فرانس کے سفیر کو ملک بد ر کر کے ان سے تمام تعلقات ختم کئے جائیں اسلامی دنیا جرات کا مظاہرہ کرے تاکہ کل کوئی ملک ایسا قدم دوبارہ نہ اٹھائے۔

فرانس کی معافی مانگنے تک سفارتی تعلقات منقطع کئے جائیں بھارت اور امریکہ کا چین کے خلاف سیٹلائٹ معاہدہ خطرے کی علامت ہے امریکہ و بھارت میں اتنی صلاحیت نہیں کے وہ چین کا مقابلہ کرسکے ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ شیخ رشید دہشتگردی کے خبریں پہلے دیتے ہیں لہٰذا پشاور دھماکے کا مقدمہ ان کیخلاف درج ہونا چاہیے معصوم بچوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنا یا گیا۔

دہشتگردی کے حلیے اور قد سب کچھ بتا یا جاتا ہے لیکن آج تک یہ دہشتگرد گرفتار نہیں ہوتے انہوں نے کہا کہ فرانس میں پیغمبر رسولؐ کی شان میں گستاخی کا عمل انتہائی قابل مذمت اقدام ہے فوری طور پر فرانس کے سفیر کو ملک بدر کر کے ان کے ساتھ تما م تعلقات ختم کئے جائیں اسلامی ممالک پر حیرت ہے کہ اس حوالے سے اب تک کوئی بھی قابل ستائش اقدام نہیں اٹھا یاگیا اسلامی دنیا کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر فرانس کا بائیکاٹ کریں۔

اور ایسی جرات دکھائیں تاکہ کل کوئی دوسرا ملک ایسا اقدام نہ اٹھا سکے جب تک فرانس معافی نہیں مانگتا اس وقت تک ان کے ساتھ تمام سفارتی تعلقات منقطع کئے جائیں انہوں نے کہاکہ بھارت اور امریکہ کی جانب سے سیٹلائٹ معاہدہ چین کیخلاف اور خطرے کی علامت ہے۔

امریکہ اور بھارت میں ا تنی صلاحیت نہیں کہ وہ چین کامقابلہ کرسکے پاکستان کے چین کے ساتھ کھڑا ہے یا امریکہ کے ساتھ اس حوالے سے موقف واضح ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ یہ جنگ دراصل پاکستان کیخلاف ہوگی پاکستان کوچاہیے کہ وہ فوری طور پر چین کے ساتھ رابطہ کرے۔