|

وقتِ اشاعت :   October 28 – 2020

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے رکن اسمبلی نعمت اللہ زہری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی اداروں میں کرپشن کا خاتمہ کردیا ہے جلسے جلوسوں سے کبھی حکومتیں نہیں گرتی ہیں سردار اختر مینگل کے 6نکات جہانگیری نکات تھے ڈھائی سال مراعات لیکر پھر اپوزیشن میں چلے گئے نواز شریف کو اب بلوچستان کے عوام کا دکھ درد یاد آیا ہے۔

ان لوگوں کو کوئی حق نہیں ہے کہ پاک افواج کیخلاف زبان درازی کرنے کا پی ڈی ایم ملک میں انتشاور اور بغاوت کیلئے عوام کو اکسارہی ہے یہ ملک ہمارا ہے اس وطن کے باسی ہم ہیں اور دفن بھی اسی وطن کی مٹی پر ہونا ہے پی ڈی ایم کو پاکستان کے عوام سے کوئی سروکار نہیں ہے صرف اپنے مفادات کا خیال ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا نعمت اللہ زہری نے کہا کہ جلسے جلوسوں سے حکومتیں نہیں گرتی ہیں۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراختر جان مینگل حکومت میں ڈھائی سال رہا مراعات اور اسکیمات لیکر پھر اپوزیشن میں چلے گئے ہیں جب دبئی جاتے ہیں تو اس کے بھائی جاوید مینگل استقبال کرتے ہیں اس طرح کی سیاست نہیں ہونی چاہیے پہلے تو وہ وضاحت کریں کہ وہ کس کے ساتھ ہے انہوں نے کہا کہ یہ لوگ بلوچستان کے عوام کے ساتھ بالکل مخلص نہیں ہیں بلوچستان میں جتنے بھی قومیں آباد ہیں۔

ان کے تعلیم کا دشمن قوم پرست ہیں باچا خان نے تعلیم عام کردیا وہاں کا تعلیم کا معیار آپ سب کے سامنے ہے لیڈر وہ ہوتا ہے جو اپنی عوام کو شعور اور تعلیم کے زیور سے عوام کو آراستہ کریں تعلیم کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتاہے یہ وہ لوگ ہیں جنہیں حکومت ملے تو تمام ادارے ٹھیک ہیں اگر حکومت میں نہ رہیں تو سب کچھ غلط ہے انہوں نے کہا کہ سردار اختر مینگل کے 6نکات جہانگیر نکات تھے اس طرح کی ضمیر فروشی ہم نہیں کرسکتے ہیں۔

جس وقت میں مسلم لیگ(ن) میں تھا اس وقت بھی میں نے میاں نوازشریف کو کہا کہ بلوچستان میں احساس محرومی اور غربت ہے اس وقت انہوں نے بلوچستان کیلئے کچھ بھی نہیں کیااب نوازشریف کو بلوچستان کادکھ درد یاد ا ٓرہا ہے وزیراعظم عمران خان نے وفاقی اداروں میں کرپشن ختم کردیا ہے مہنگائی کا ذمہ دار یہی پارٹیاں ہیں جنہوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے پی ڈی ایم میں تمام جماعتیں پہلے آپس میں گالیاں دیتے تھے۔

اب ایک پیج پر ہیں تو آپ خود سمجھ لین کچھ نہ کچھ دال میں کالا ہے انہوں نے کہا کہ مریم نواز بینظیر بننا چاہتی ہے”دہلی دور است“بینظیر بھٹو نے جیلیں کاٹی اور قربانی دی ہیں میاں نواز شریف کوکوئی حق نہیں ہے کہ پاک فوج کیخلاف زبان درازی کرنے کا پاک فوج نے جس طرح پاکستان کو چیلنجز۔

اور دشمنوں سے لڑ کر بے شمار قربانیاں دی ہیں پی ڈی ایم پاکستان میں انتشار اور بغاوت کیلئے عوام کو اکسارہے ہیں ان کو کیا یہ لوگ تو جہاز میں بیٹھ کر باگ جائینگے ہمیں تو اس ملک میں رہنا ہے اور اس وطن کے باسی ہیں اور اسی وطن کی مٹی میں دفن ہونا ہے۔