|

وقتِ اشاعت :   October 28 – 2020

نوشکی: ڈپٹی کمشنر نوشکی جمیل احمد بلوچ نے نوشکی پریس کلب میں لالا صدیق بلوچ لائبریری کا افتتاح کیا اس موقع پر بلوچی اکیڈمی کے وائس چیئرمین سنگت رفیق بلوچ،لالا صدیق کے فرزند صادق بلوچ،پریس کلب کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری ظفر بلوچ،بی این پی کے سی سی ممبر میر خورشید احمد جمالدینی،صدر پریس کلب حاجی طیب یلانزئی،ڈی ایچ او صاحبزادہ ڈاکٹر فرید احمد،ڈائریکٹر ایس بی کے سید افتخار شاہ،نیشنل پارٹی کے مرکزی ورکنگ کمیٹی کے رکن فاروق جان بلوچ۔

جماعت اسلامی کے ضلعی امیر حافظ مطیع الرحمان،بی این پی کے ضلعی صدر میر عطاء اللہ بلوچ،جمعیت علماء اسلام کے ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ عبداللہ گورگیج، پروفیسر غلام دستگیر صابر،کامریڈ حمید بلوچ،حافظ قاسم فاروقی،واجہ لطیف المک بادینی، سینیئر صحافی حاجی سعید بلوچ،ایم ابراہیم بلوچ،برکت زیب سمالانی،ظہورگل جمالدینی،غلام رسول جمالدینی اور دیگر موجود تھے تقریب سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پریس کلب میں لالا صدیق بلوچ کے نام سے لائبریری کا قیام خوش آئند عمل ہے نوشکی پریس کلب کے ممبران نے ثابت کیا کہ نوشکی مردم خیز سرزمین ہے۔

لالا صدیق بلوچ کے نام سے لائبریری کو منسوب کرنا پورے بلوچستان کو ایک ساتھ جوڑنے کی مترادف ہے لالا صدیق بلوچ بلوچستان میں صحافت کو فروغ دینے والے شخصیات میں سے ایک ہے انہوں نے اپنی زندگی بلوچستان میں علم و شعور کو اجاگر کرنے کیلئے وقف کیا تھا آج بلوچستان کا ہر نوجوان خود کو لالا صدیق بلوچ کا وارث سمجھ کر ان کی مشن کو آگے بڑھانے کے لیے کوشش کررہے ہیں۔

مقررین نے کہاکہ لائبریریوں کے قیام کا مقصد کسی کو جاہل ہونے کا جواز نہیں دینا ہے معاشرے سے جہالت کو ختم کرنے کا واحد زریعے علم کی شمع کو روشن کرنا ہے جس کیلئے لائبریریوں کا بہترین عمل ہے،مقررین نے امید ظاہر کی کہ لائبریری کو فنگشنل بنانے کیلئے اسٹڈی کے کلچر کو فروغ دیا جائیگا اور لائبریری کو مزید اپڈیٹ کرکے ڈیجیٹل لائبریری بنادیا جائیگا اس موقع پر شرکاء نے لالا صدیق بلوچ لائبریری کیلئے مزید کتابیں دینے کا عہد کیا،پروگرام کے آخر میں لالا صدیق بلوچ کے بلند درجات کیلئے دعا کی گئی۔