|

وقتِ اشاعت :   October 28 – 2020

سوراب: محکمہ ایکسائز اینٹی نارکوٹکس سوراب کے زیر استعمال گاڑی میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، خضدار لیویز نے گاڑی تحویل میں لیکر گاڑی میں سوار محکمے کے کارندے کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا، گرفتار ملزم کا واقعہ میں ایکسائز سوراب کے اعلیٰ اہلکاروں کے ملوث ہونے کے انکشاف کے بعد محکمے میں کھلبلی مچ گئی، معاملے کو دبانے کی سرتوڑ کوششیں، رپورٹ کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر خضدار لیویز نے زاوہ چیک پوسٹ پر دوران تلاشی سوراب سے خضدار جانے والی ایکسائز پولیس کے زیراستعمال گاڑی کے مختلف حصوں میں چھپائے گئے۔

چرس کے درجنوں پیکٹ برآمد ہونے پر گاڑی تحویل میں لیکر سوراب ایکسائز کے ریحان نامی کارندے کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے، گرفتار ملزم نے منشیات اسمگلنگ کے واقعے میں سوراب ایکسائز کے اعلٰی اہلکاروں کے ملوث ہونے کے انکشاف کیا ہے جس پر محکمے میں کھلبلی مچ گئی ہے اور معاملے کو دبانے کی سرتوڑ کوششیں جاری ہیں، خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ محکمے کی جانب سے مختلف کارروائیوں میں برآمد کی جانے والی منشیات کو پوشیدہ طریقے سیغیرقانونی طور پر فروخت کرنے کی نیت سے محکمہ کے زیراستعمال گاڑی کے زریعے منتقل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔

جس خضدار لیویز نے ناکام بنا دی، واضح رہے کہ سوراب میں مختلف واقعات میں برآمد ہونے والی منشیات تحویل میں لے جانے کے بعد انہیں نذر آتش یا تلف کرنے کی کا کبھی کوئی عمل دیکھنے میں نہیں آیا ہے جس سے اندیشہ ہے کہ انہیں عرصے سے ایک منظم منصوبہ کے تحت اس طرح کی کوششوں سے اسمگلنگ کرکے محکمہ کے اہلکاروں کی جانب سے فروخت کی جارہی ہے۔

عوامی اور سماجی حلقوں نے منشیات کے روک تھام پر مامور محکمہ کے زیر استعمال گاڑی میں منشیات کی منتقلی کی کوشش اور اہلکاروں کے ملوث ہونے کے انکشاف پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی اعلٰی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔