کوئٹہ(پ ر)بلوچی اکیڈمی کے کابینہ کے انتخابات میں چیئرمین سمیت کابینہ کے تمام اراکین بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔ ملک ظہور احمد شاہوانی کی سربراہی میں قائم الیکشن کمیشن کی طرف انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کی تاریخ 24اکتوبر 2020مقرر کی گئی تھی۔
چیئرمین کے عہدے کے لیے سنگت رفیق ، اس کے علاوہ ہیبتان عمر وائس چیئرمین، ڈاکٹر بیزن سبا جنرل سیکریٹری، ذاکر قادر پبلی کیشنز سیکریٹری اور ظاہر جان جمالدینی سیکریٹری فنانس کے امیدوار تھے جبکہ ایگزیکٹو باڈی ممبران کے لیے ممتاز یوسف، محمد پناہ بلوچ، ایڈوکیٹ چنگیز عیسی اور شکیل احمد بلوچ نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔ ان امیدواران کے مقابلے میں کسی ممبر نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کیے جس کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے 28 اکتوبر کے منعقدہ اجلاس میں تمام امیدواران کو بلامقابلہ کامیاب قرار دیاہے۔ بلوچی اکیڈمی کی سالانہ جنرل باڈی اجلاس یکم نومبر 2020کو منعقد ہورہی ہے جس میں نئی کابینہ کی حلف برداری کے علاوہ سالانہ کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔