کوئٹہ: جمعیت علمااسلام کے صوبائی امیرو رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے جمعیت علمااسلام کے تمام ضلعی امرااور ضلعی عہدیداروں کو ہدایت کر تے ہوئے کہا کہ سانحہ پشاور اور فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلا ف آج صوبے کے تما م ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں احتجاج مظاہرے کرے اور احتجاج کا سلسلہ ہفتہ بھر جا ری رکھا جا ئے،جمعیت علمااسلام پشاور میں ہونیوالے سانحہ کی شدید الفاظ میں مذمت کر تی ہے۔
نہتے طلباپر اس طرح دہشت گردی کسی المیہ سے کم نہیں ہے اور وفاقی وزیر ریلوے کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کی جائے اپنے جاری کر دہ بیان میں مولانا عبدالوسع نے کہا ہے کہ جمعیت علمااسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان کی ہدایات پر آج بروز جمعہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے تمام اضلاع میں جمعیت علمااسلام کے زیر اہتمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔
جن میں سانحہ پشاور اور فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی مذمت کی جائے گی انہوں نے پشاور مدرسے بم دھماکے کی مذمت کر تے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی قابل مذمت اقدام ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو تحویل میں لے کر تحقیقات کی جائے کہ انہوں نے کیسے کوئٹہ اور پشاور دھماکوں سے متعلق پہلے ہی اطلاع دی اور ان کو دہشتگردی سے متعلق کس نے بتایا۔
انہوں نے کہا کا رکنوں کو ہدایت کی کہ وہ سانحہ پشاور اور فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف بھر پور احتجاج کرے انہوں نے کہا کہ ہم وفاقی حکومت سے فوری طور پر مطالبہ کر تے ہیں کہ فرانس کے تمام مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے اور ان سے ہر قسم کے تعلقات فوری طور پر ختم کی جائے انہوں نے کہا کہ جمعیت علمااسلام اس طرح واقعات کی پہلے بھی مذمت کی بلکہ مستقبل میں بھی ایسا کر تے رہیں گے۔
جمعیت علمااسلام سانحہ پشاور اور فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف ایک ہفتے تک اپنے احتجاج جاری رکھیں گے اور جن اضلاع میں پارٹی عہدار اور کارکن 25 اکتوبر کو پی ڈی ایم کے زیر اہتمام ہونیوالے جلسے میں تھکاوٹ کے باعث اگر جمعہ کو احتجاج نہ کر سکے تو ہفتہ اور اتوار کو کریں اور یہ سلسلہ چھ نومبر تک جاری رہے گا۔