|

وقتِ اشاعت :   October 31 – 2020

کراچی: پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عبدالشکور شاد نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ سینئر صحافی سلیم عاصمی کی وفات سے بہت صدمہ ہوا، سلیم عاصمی ایک نڈر صحافی تھے انہوں نے صحافت کی دنیا میں اپنا ایک اعلی مقام بنایا جکہ آزادی صحافت کیلئے ان کی جدوجہد ناقابل فراموش ہے، عبدالشکور شاد نے مرحوم کے پسماندگان سے تعزیت کرتے ہوئے ان کی درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔