|

وقتِ اشاعت :   October 31 – 2020

برطرف ٹیچرز کی گزارشات اور تحفظات وزیر اعلی بلوچستان تک پہنچاؤں گی اگر انکے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے تو ازالہ کیا جانا چاہیے مینا مجید بلوچ تفصیلات کے مطابق کیچ سے برطرف خواتین ٹیچرز کے وفد سے کوئٹہ میں بلوچستان عوامی پارٹی کی سینیر رکن مینا مجید بلوچ نے ملاقات کی ہے وفد نے مینا مجید بلوچ سے ملاقات میں کہا کہ انکی برطرفی میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے ۔

مینا مجید بلوچ نے خواتین ٹیچرز کے وفد کو یقین دلایا کے انکی گزارشات چیف منسٹر آف بلوچستان جناب جام کمال صاحب تک پہنچائیں گی ٹیچرز سی بھی ملک میں اقوام کا مستقبل ہوتے ہیں ایک نسل کے معمار کی تیاری میں ٹیچرز کا کردار اہم ہے

اگر واقعی برطرف اساتذہ کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے تو وزیر اعلی بلوچستان ازالہ کریں گے مینا مجید بلوچ نے مزید کہا ہماری حکومت نے ہمیشہ بلوچستان و ملک کے مفاد میں فیصلے کیے ہیں جو بلوچستان کے مستقبل کے لیے مناسب ہوگا انھیں فیصلوں پر عمل دارامد کیا جائے گا ہم امید کرتی ہیں وزیر اعلی بلوچستان زاتی دلچسپی لے کر انکے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے