|

وقتِ اشاعت :   October 31 – 2020

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت گرانا دیوانے کا خواب ہے ناکام سیاسی پنڈتوں کا منفی پروپیگنڈہ بلوچستان کے ترقی کے عمل کو سبوتاژکرنے کی ناکام کوشش ہے۔یہ بات بلوچستان عوامی کے ترجمان ومرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری شبیر نے عبداللہ بنگلزئی کی قیادت ملنے والے مستونگ کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انھوں نے مزید کہا کہ حکومت کے اتحادی اور پارلیمانی ارکان وزیراعلیٰ جام کمال کی مخلص اور ترقی پسندانہ قیادت میں نہ صرف متحد ہیں۔

بلکہ صوبے کی دائمی ترقی وخوشحالی کے لیے شب وروز مصروف عمل ہیں۔بلوچستان میں کل کے سیاسی حریف آج کے حلیف لاہور کے بنارسی ٹھگوں کی قیادت میں نہ صرف بلوچستان بلکہ پاکستان کے ترقیاتی عمل کو سبوتاژکرنے اور ملک میں سیاسی ومعاشی انتشار پھیلانے میں مصروف عمل ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت پر تنقید کرنے والے اپنے ماضی پر نظر دہڑائیں ماضی کے حکمرانوں کی عدم توجیہی آمرانہ رویے وسائل کی بیدریغانہ لوٹ کھسوٹ نے ایک طرف بلوچستان کو پسمناندگی کے اندھیروں میں دھکیلا دوسری طرف عوام میں احساس محرومی اور نفرتوں نے جنم لیا۔

اور ہمارا پرامن بلوچستان اور اسکی عوام بدامنی لاقانویت بیراروی اور پسماندگی کے دلدل میں دھنستے چلے گئے ماضی کے حکمرانوں نے ان مسائل کو سیاسی فہم وفراست کے زریعے حل کرنے کی بجائے طاقت کے استعمال کو فوقیت دی ایسے غیر دانشمندانہ فیصلے کیے جسکا بھارت جیسی ملک دشمن قوتوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور انہی ملک دشمن قوتوں کو پاکستان اور خصوصاً بلوچستان میں اندرونی خلقشار اور معاشی عدم استحکام پیدا کرنے کا بھرپور موقع ملا۔

آج ایک بار پھر پی ڈی ایم میں شامل چند عناصر کا بیانیہ ملک دشمن قوتوں کے مفادات کو سپورٹ کررہے ہیں احتجاج اپوزیشن کا آئینی حق ہے لیکن احتجاج کی آڑ میں ذاتی مفادات کے حصول کے لیے ریاست کے آئینی ستونوں کو کمزور کرنے کی ہر کوشش کو محب وطن عوام ہر محاز پر بھر پور طریقے سے ناکام بنائے گی۔