دکی: بلوچستان کے علاقے دکی میں مبینہ سیاہ کاری کے الزام میں فائرنگ، خاتون سمیت 2افراد کو قتل کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق سب ڈویژن لونی کے علاقے کلی بختیار خان میں مسلح افراد نے سیاہ کاری کے شعبے میں فائرنگ کرکے مراد محمد مری اور ایک خاتون کو قتل کردیا اور فرار وہوگئے۔
لیویز ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعشیں ہسپتال پہنچائیں جہاں انہیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔ لیویز نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔