|

وقتِ اشاعت :   October 31 – 2020

قلات: قلات کے کلی خاردان کے مکین واپڈا کی جانب سے بجلی کے ٹرانسفارمرز کے جمپر اتارنے، پانی کی عدم فراہمی اور گیس کی عدم فراہمی کے خلاف سڑکوں پر نکل نکل گئے۔ روڈ بلاک کرکے ایکسیئن واپڈا و ایس ڈی واپڈا کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ تفصیلات کے مطابق کلی خاردان کے مکین واپڈا حکام کی جانب سے بجلی ٹرانسفارمرز کے جمپر بلاجواز اتارنے کے خلاف سراپا احتجاج ہوکر احتجاجا خاردان روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے روڈ بلاک کرکے ایکسیئن کیسکو قلات۔

ایس ڈی او کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔مظاہرین کا کہنا ہیکہ ایک تو سٹی فیڈرز پر دن رات بجلی کی آنکھ مچولی ٹرپنگ کا سلسلہ معمول بن چکا ہے قیمتی برقی آلات جلنا روز کا معمول جبکہ ٹو فیز کا بھی سلسلہ بدستور جاری رہتا ہے۔ اب کیسکو حکام نے صارفین کے بل جمع ہونے کے باوجود صارفین سے مزید پیسے جمع کرنے کی ڈیمانڈ کررہے ہیں جوکہ قابل مذمت اور غیر قانونی عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیسکو حکام غیر قانونی کنکشنز خود کاٹ دے مگر بل ادا کرنے والے صارفین کو بجلی فراہم کرے نہ کہ ٹرانسفارمرز اتارے یا جمپر کاٹ دے۔ انہوں نے کہا کہ ایک تو قلات میں گیس کئی سالوں سے مکمل بند ہے رہی سہی کسر بجللی بحران نے پوری کردی جس سے علاقے میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا پینے کے پانی کے ساتھ ساتھ مساجد و گھروں میں وضو تک کیلئے پانی دستیاب نہیں۔ کلی خاردان میں کئی دنوں سے تاریکی کا راج ہے۔

ایکسیئن واپڈا اور ایس ڈی او واپڈا کی نا اہلی کی وجہ سے عوام پریشان اور اندھیرے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں شدید سردی میں بجلی اور گیس کی بندش نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے بجلی کے بل دینے کے باوجود بجلی کی عدم فراہمی عوام کے ساتھ بڑی زیادتی ہیں انھوں نے کہاکہ اگر بجلی فوری بحال نہیں کی گئی تو کوئٹہ کراچی شاہراہ کو بند کر کے سخت احتجاج کرینگے جسکی تمام تر ذمہ داری کیسکو/واپڈا حکام پر عائد ہوگی۔ اعلی حکام واپڈا کے زیادتیوں کا فوری نوٹس لیں۔