ڈھاڈر: صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمدرند،پی ٹی آئی بلوچستا ن کے صوبائی رہنماء میر سردار خان رند کی کال پر ڈھاڈر میں پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے بیانیے کے خلاف ریلی نکالی گئی ریلی وڈیرہ علی احمد رند کی قیادت میں پی ٹی آئی دفتر سے بر آمد ہوئی ریلی میں پی ٹی آئی کارکنوں اور عوام کی کثیر تعداد شریک تھے ریلی کے شرکاء ایاز صادق غدار ہے۔
جو مودی کا یار ہے غدار ہے پاک فوج آئی ایس آئی،پاکستان زندہ باد کے فلگ شفاگ نعرے لگاتے ہوئے رند علی بازار پہنچے اس موقع پر شرکاء سے میر حبیب رند،حاجی ریاض احمد رند،میر حاجی خان جتوئی،عبد الحئی گولہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق سپیکرقومی اسمبلی مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنماء ایاز صادق کی بیانیہ سے ملک کی جگ ہسائی ہوئی ہے ایاز صادق نے اسمبلی فلورپر کھڑے ہوکر پاک فوج کے خلاف جس طرح ہرزہ سرائی کی ہے۔
انکی اس بیان کو بھارت میں بڑی مقبولیت حاصل ہوئی ہے جس سے پاک فوج کی کردار کشی کی گئی ہے ہم ایسے غدار وطن اور انکے ہمنواؤں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اس طرح کے ڈرامہ بازی کرکے ملک اور اس کی حفاظت پر مامور جانباز پاک فوج کی شان میں ایک انچ بھی کمی نہیں آنے دینگے۔
ایاز صادق اور ان جیسے میر صادق جعفر کے کرداروں سے کون واقف نہیں جو کہ نہ صرف ملک کے غدار ہیں بلکہ اپنی کھربوں روپے اسی ملک سے کماکر بھی اسی ملک اور پاک فوج کے خلاف زبان درازی سے باز نہیں آتے جسکی شدید اور پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔