|

وقتِ اشاعت :   November 1 – 2020

نوشکی: اپوزیشن جماعتیں جمہوریت کے نام پر ملک کو عدم استحکام اور اداروں کی بدنامی اور ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے بلوچستان وزیر اعلی کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

ان خیالات کا اظہار بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماوں حاجی محمد علم مینگل، ماسٹر عبدالرشید مینگل، ملک غلام جان بادینی و دیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرت ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا بلوچستان عوامی پارٹی کی صوبائی حکومت وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیئے معنوں میں اقدات کر رہی ہے بلوچستان کے تمام اضلاع میں صوبائی و مرکزی حکومت کی فراہم کردہ ترقیاتی منصوبوں پر اربوں روپے خرچ ہورہی ہیں۔

باپ کی سیاست کا مقصد پرامن اور ترقیافتہ بلوچستان ہے ایک طرف حکومت کی جانب بلوچستان کی ترقی کے لیئے پہلی مرتبہ اقدامات کیئے جارہے ہیں جبکہ دوسری جانب اپوزیشن کی چند شکست خوردہ جماعتیں پی ڈی ایم کے نام پر یکجا ہوکر جلسوں جلوس اور دھرنوں کے ذریعے ترقیاتی عمل کو سبوتاز کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور بیرونی اشاروں پر ملکی استحکام اور پرامن حالات کے خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں جو قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کی سب سے بڑی عوامی مینڈیٹ رکھنے والی جماعت ہے اور ہماری قیادت حکومتی وزرا خصوصا رہبر نوشکی سابق صوبائی وزیر حاجی میر غلام دستگیر بادینی کی کوشش ہے کہ نوشکی کے عوام کے مسائل ان کے دہلیز پر ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے نوشکی کو ایک ترقیافتہ اور مثالی ضلع بنائے جیساکہ اس سے قبل ضلع نوشکی مین حاجی میر غلام دستگیر بادینی نے نوشکی کو ترقی کی جانب گامزن کردیاتھا نوشکی کے عوام خالی اور جزباتی نعروں کی بجائے بلوچستان عوامی پارٹی کا ساتھ دیں۔