|

وقتِ اشاعت :   November 1 – 2020

لسبیلہ: یکم نومبر 2016 کو گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں ناکارہ بحری جہاز کو لگنے والی آگ سے مزدور لقمااجل بن گئے تھے حادثے کو چار سال گزر چکے ہیں شہدائے کی یاد میں چوتھی برسی منائی گئی۔مزید تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز شپ بریکنگ ورکر لیبر یونیں،اورورکرز فیڈریشن یونین کی جانب سے شپ بریکنگ کے شہداوں کی یاد میں ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکا نے شپ بریکنگ کا گشت کیا۔

ریلی کی شرکا سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یکم نومبر کو پیش آنے والے دل خراش حادثے نے مزدور طبقے کو جھنجوڑ کر رکھ دیا ہے مزدور اس معاشرے میں ایم رول ادا کرتے ہیں چار سال گزر چکے ہیں مگر شہداوں کی یادیں ابھی بھی تازہ ہیں یکم نومبر شہداوں کی یاد میں نکالی گئی ریلی میں شہداو ں کے پیاروں نے بھی شرکت انھوں نے شپ بریکنگ یارڈ میں مزدوری کرنے والے مزدوروں کو حفاظتی انتظامات فرائم کرنے کا مطالبہ کیا۔