کوئٹہ: پاکستان سٹیز ن لیبر یشن فورم کے چیئر مین خیر محمد شا ہین نے کہا ہے کہ تندو ر یو نین کی جا نب سے اپنے مطا لبات کے حق میں آج وزیر اعلیٰ ہا ؤ س کے سا منے دیئے جا نے والے دھر نے کو منسوخ کر تے ہوئے اپنی ہڑ تال بر قرار رکھیں گے اور تجز یاتی کمیٹی کی سفا رشات کے تحت مثبت فیصلہ کر نے کے سا تھ سا تھ یو نین کے گر فتا ر نما ئند وں کو فوری طورپر رہا کر رکے مقدمات ختم کئے جائیں۔
ان خیا لات کا اظہار انہوں نے مر کزی انجمن تا جران کے نما ئند وں کے ہمراہ اتوار کو کوئٹہ پر یس کلب میں مشتر کہ پر یس کا نفر نس اور بعد میں پر یس کلب کے سامنے مر کزی انجمن تا جران کے صدر عبد الرحیم کا کڑ کے ہمراہ مظاہر ے سے خطا ب کے دوران کیا۔ خیر محمد شا ہین کا کہنا تھا کہ اتحاد نا ن با ئیاں یو نین کی جا نب سے اپنے حقوق کے حصو ل کیلئے ہڑ تا ل کی گئی ہے کوئٹہ میں تین ہز ار سے زائد نان فروشوں نے روٹی کی قیمتوں میں اضا فے کیلئے شٹر ڈا ؤ ن کیا ہے۔
اور ضلعی انتظا میہ سے ریٹ بڑ ھا نے کیلئے دو خواست کی تھی لیکن کوئی مثبت جواب نہ ملنے کے بعد ہڑ تا ل کی اور نئے ریٹس کا مطا لبہ کیا انتظا میہ کی جا نب سے تجز یاتی کمیٹی نے اپنا ہو م ورک مکمل کر کے سفا رشات انتظا میہ کو پیش کر دی اور ان کے مطا لبے کو نا جا ئز قرار نہیں دیا جس کے با وجود انتظا میہ لیت ولعل سے کام لیتی رہی جس کے با عث یو نین کی جا نب سے اپنے مطا لبات کے حق میں سموار کو وزیر اعلیٰ ہا ؤ س کے سا منے دھر نے کا اعلا ن کیاگیا۔
اور چند تندور ما لکان کو یو نین کے نما ئند وں کے سا منے کھڑ ا کر کے ان کی جا نب سے بے بنیا د مقدمات درج کر وائے گئے اور تند دو یو نین نما ئند وں کو دھمکیاں دی گئی یو نین کے چیئر مین محمد نعیم خلجی اور انکے دفتر میں مو جود ایک در جن سے زائد سا تھیوں کو مختلف تھا نوں میں در ج ایف آئی آر کے تحت گر فتار کر کے بند کیا گیا ہے جس کی وجہ سے نا ن فروشوں میں اشتعال پھیلا اور احتجاج کی کال دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ پا کستان سٹیز ن لیبر یشن فورم ایک سو شل ویلفیئر تنظیم ہے جس نے معا ملے کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے اس میں ثا لثی کا کردار ادا کر نے کیلئے اگے بڑ ھی اور احتجا جی فیصلوں پر نظر ثا نی کر تے ہوئے قا نو نی د ائر کا ر میں رکھتے ہوئے پیر کو ہو نے والے احتجا جی دھر نے کو منسو خ کر تے ہوئے ہڑ تا ل کو مطالبات کی منظو ری تک جا ری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میڈ یا کے تو سط ہے انتظا میہ سے در خواست ہے کہ تجز یاتی کمیٹی کی سفا رشات پر عمل کر تے ہوئے مثبت فیصلہ کیا جا ئے تا کہ غریب لوگوں کو ہڑ تال سے لا حق پر یشا نی سے نجات مل سکے اور گر فتار یو نین نما ئند گاں کی رہا ئی کیلئے نر می کے احکا ما ت جا ری کئے جائیں۔
اور تند ور یو نین نما ئند گان میں اشتعال کم کر نے کیلئے سخت اقدا مات سے گر یز کیا جائے تا کہ ہم انتظا میہ اور تند دور یو نین کے درمیان ثا لثی کا کر دار ادا کرسکیں پر یس کا نفر نس کے بعد انہوں نے کوئٹہ پر یس کلب کے سا منے مطا لبات کے حق میں احتجا جی مظا ہر ہ کیا اور نعرہ با زی کر تے ہوئے پر امن طورپر منتشر ہو گئے۔