|

وقتِ اشاعت :   November 1 – 2020

کوئٹہ: سابق وزیراعلیٰ بلو چستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے کہا ہے کہ تحریک کے کارواں سے جس نے جانا ہے فوراً سے پہلے اور پہلے سے پیشتر چلا جائے سماجی رابطے ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وفاقی وزراء دہشتگردی کی پیشنگوئیاں کررہے ہیں۔

جو اچھی بات ہے حکومت ایک کمپنی بنائیں اور ان وزراء کا کرایہ مقرر کریں اس سے پیسوں کی کمائی ہوگی اور دنیا میں دہشتگردی ختم ہوجائیگی اس کمائی سے آئی ایم ایف کے قرضے ختم کریں اور ملک کو خوشحال بنائیں ایک ٹکٹ میں دو مزے۔