|

وقتِ اشاعت :   November 1 – 2020

کوئٹہ: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ ملک میں واحد فعال ادارہ پاک فوج ہے جو کہ ایک موثر نظام کے تحت چل رہا ہے، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سول آفیسران کے صلاحیتوں کو نکھار سکتی ہے، آفیسران محکموں کو جدید خطور پر استوار کرنے اور کرپشن کے خاتمے کے لئے کردار ادا کرے، آفیسران ملکی نظام چلانے والی مشینری کی مانند ہے۔

جو کہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،ہم نے آفیسران کی حوصلہ افزائی کرنی ہوگی، کوئی بھی سیاستدان بیوروکریسی کے بغیر کرپشن نہیں کرسکتا،کورونا وباء سے پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کا نظام رک چکا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے 30ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے شرکاء میں تعریفی اسناد کی تقسیم کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ (نیم)ڈاکٹر سعد خان،ایڈیشنل ڈائریکٹر سٹاف اسلم غنی، شرکائے کورس کے نمائندے غلام حیدر، سید فضل شاہ آفیسران و دیگر بھی موجود تھے۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری نے کہا کہ خوشی ہے کہ میں اپنے شہر میں ملک بھر سے تعلق رکھنے والے آفیسران سے مخاطب ہوں،آج یہاں ایک نیم کے بلڈنگ کی تعمیر کی بات ہوئی جس طرح یہ بلڈنگ کرپشن کی نظر ہوا ہے۔

بدقسمتی سے 73سالوں سے ہمارے ملک کا یہی حال ہے جن مقاصد کیلئے ملک آزاد ہوا اور اسلام کے نام پر بننے والے اس ملک میں سب برابر،امیر اور غریب کی تفریق نہ ہو،رنگ ونسل اور مذہب کی بنیاد پر تقسیم نہ ہولیکن بدقسمتی سے 73 سالوں سے جن مقاصد کیلئے یہ ملک بنا تھا کی نفی کی گئی ہے جس ادارے میں جاؤ یہی حالت ہے 60 کی دہائی میں یہاں کے ایماندار آفیسران آتے تھے،انہوں نے کہاکہ ہم نظریاتی ملک کے شہری ہے۔

آفیسران ملک کا نظام چلانے والی مشینری ہے، آفیسران ملک میں ریڑھ کی ہڈی ہے سیاست دان آتے ہیں مدت پورا کرکے چلے جاتے ہیں آفیسران اپنے اندر محب الوطنی پیدا کرکے محکمہ کوجدید خطوط اور ان میں کرپشن کے خاتمے کیلئے کرداراداکرے،انہوں نے کہاکہ ہم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سنت اور احکام پر عمل کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کریں گے، سیاست دان پالیسی بناتے ہیں۔

لیکن عمل نہ ہو تو پالیسی کسی کام کا نہیں آج یہ ملک کا ٹرننگ پوائنٹ پر کھڑا ہے دنیا نہیں چاہتی 57 ملکوں میں واحد ایٹمی طاقت ہے،انہوں نے کہاکہ ملک میں واحد فعال ادارہ پاک فوج ہے جوایک سسٹم کے تحت چل رہا ہے نیم سول آفیسران کے صلاحیتوں کو باہر لا سکتی ہے یہاں بہت سے قابل ذکر ادارے موجود ہیں، کوئٹہ میرا حلقہ ہے مجھے پی سی ون دیا جائے آئندہ پی ایس ڈی پی میں اس کو شامل کیا جائیگا کورونا وبا کی وجہ سے دنیا کا نظام رک گیا ہے۔

یہ ملک 30ہزار ارب روپے مقروض تھا اور یہ مقصد لیکر آگے بڑھنا ہے کہ جس مقصد کیلئے یہ ملک بنا ہے اسی کی طرف جائیں گے، کورونا وائرس سے بہت سے ممالک میں بہترین طبی سہولیات کے باوجود لاکھوں لوگ زندگی کی بازی ہار گئے۔

کورونا وزیر اعظم کیلئے ایک چیلنج تھا بنیادی ضروریات کی کمی تھی لیکن محدود وسائل میں رہ کر ایک ایسا طریقہ کار وضع کیا اور اللہ تعالی نے ہمارا پردہ رکھا برطانیہ کے تحقیقی ادارے کی رپورٹ کہ پاکستان میں کورونا سے ہزاروں لوگ مریں گے لیکن بہترین حکمت عملی سے ہم حالات کو کنٹرول کرسکے ہیں۔