|

وقتِ اشاعت :   November 2 – 2020

کوئٹہ: کوئٹہ میں سی ٹی ڈی پولیس نے کارروائی کے دوران مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرکے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرلیا۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق پیر کو سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع ملنے پر کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر واقع انگور کے باغ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے اہم مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرکے۔

اسکے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔ترجمان نے بتایاکہ گرفتار دہشت گرد نے تفتیش کے دوران فرقہ وارانہ دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔