|

وقتِ اشاعت :   November 3 – 2020

قلات: قلات شدید سردی میں گیس کی بندش کی وجہ سے عوام نقل مکانی پر مجبور ہیں جماعت اسلامی قلات کے ضلعی صدر عبدالسلام میروانی جنرل سیکر ٹری رحمتاللہمینگل مولانا سمیع اللہ شاہوانی غلام حسین بلوچ ودیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ سردی کا سیزن شروع ہوتے ہی گیس کا نام نشان نہیں بجلی کی آنکھ مچھولی اور طویل لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا حرام کردیا ہے۔

انھوں نے کہاکہ کے گیس حکام جان بوچھ کر عوام کو گیس فراہم نہیں کرتی گیس کی بندش کی وجہ سے قلات کے عوام دیگر علاقوں کی طرف نقل مکانی پر مجبور ہیں گیس بلوچستان سے نکلنے کے باوجود بلوچستان کے عوام کو گیس سے محروم رکھا گیا ہے۔

جبکہ دیگر صوبوں میں گیس کی سپلائی مکمل بحال ہے انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر گیس کی بحالی کے لیے تحریک چلائے گی انھوں نے کہاکہ عوام متحد ہوکر جماعت اسلامی کا پیغام گھر گھر تک پہنچائیں اور اپنے بنیادی حقوق کے لیے متحد ہو کر آواز بلند کریں۔