|

وقتِ اشاعت :   November 3 – 2020

کوئٹہ: سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ فیڈریشن میں قومی و پارلیمانی جمہوریت کیلئے نئے سماجی معاہدے کی ضرورت ہے، وفاقی وزیر داخلہ کو دہشت گردی کے واقعہ کا علم ہو جاتا ہے، اب ریاست کا فرض بنتا ہے کہ پی ڈی ایم کے قائدین کے حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں۔ گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہا کہ پاکستان میں وفاق کی سیاست کا حال ہم سب دیکھ رہے ہیں۔

اِلزامات ہی اِلزامات کوئی سیاسی بات نہیں، ہم ہمیشہ کہتے ہیں وفاق میں قومی جمہوریت اور اس کے بعد پارلیمانی جمہوریت جس کے لیے نئی سماجی معاہدے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ نے لفظ vulnerable استعمال کیا ان کے کلمات سے ظاہر ہوتا ہے ان کو دہشت گردی کا واقعہ ہونے سے قبل علم ہو جاتی ہے، اب ریاست کا فرض بنتا ہے کہ PDM کے قائدین کے حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں۔