|

وقتِ اشاعت :   November 4 – 2020

کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ و گردنواں میں سردی کی شدت میں اضافہ،گیس پریشر میں کمی اور لوڈشیڈنگ کے باعث عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگیاہے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سردرہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں موجودہ درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ،خضدار میں 13 ڈگری سینٹی گریڈ،گوادر میں 22 ڈگری سینٹی گریڈ،سبی میں 19 ڈگری سینٹی گریڈ نوکنڈی میں 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیاہے محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں ہوا میں نمی کا تناسب 23 فیصد گوادر میں 44 فیصد سبی میں 45 نوکنڈی میں ہوا میں نمی کا تناسب8فیصد ریکارڈ کیاگیاہے۔دوسری جانب گیس کی لوڈشیڈنگ اور پریشر میں کمی کے مسئلے نے عوام کی مشکلات بڑھا دی۔