|

وقتِ اشاعت :   November 4 – 2020

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک،جنرل سیکرٹری سیداقبال شاہ، سیکرٹری اطلا عات سردار سربلند خان جوگیزئی، نائب صدر شیخ بلال مندوخیل، ڈپٹی جنرل سیکریٹری شریف خلجی، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سردار ثناء اللہ ابابکی،حاجی خان محمد بڑیچ، انور بنگلزئی،ملک زیشان حسین نے لا ہو ر میں پرامن احتجاج کرنے والے کسانوں پر تشدد اور گرفتاریوں کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا۔

کہ موجودہ نااہل اور سلیکٹڈ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں سے 22 کروڑ عوام کی زندگی عذاب بنا دی ہے موجودہ سلیکٹڈ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے ہر طبقہ سراپا احتجاج ہے سرکاری ملازمین کسان، ڈاکٹر،وکلاء، سول سوسائٹی آج سڑکوں پر احتجاج کر رہی ہے سلیکٹڈ حکومت عوام کو ریلیف اور عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کے بجائے مسلسل مہنگائی اور ٹیکس لگانے میں مصروف ہے۔

عوام کو جمہوری اور پرامن احتجاج کے حق سے محروم کیا جارہا ہے پاکستان پیپلز پارٹی محروم طبقات کی نمائندہ جماعت ہے پاکستان پیپلز پارٹی اس لاٹھی گولی کی سرکار کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف اور کسانوں کی تمام مطالبات کی حمایت کرتے ہیں تمام گرفتار کسانوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔