|

وقتِ اشاعت :   November 4 – 2020

کوئٹہ: فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ ہسپتال کوئٹہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرنوراللہ موسیٰ خیل نے منگل کے روزہسپتال کے مختلف شعبوں اور وارڈز کامعائنہ کیا اس موقع پر انہوں نے زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اورانہیں درپیش مسائل ومشکلات دریافت کی۔گزشتہ روز ایم ایس فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ ہسپتال ڈاکٹر نوراللہ موسیٰ خیل نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا۔

جہاں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور انہیں درپیش مسائل ومشکلات دریافت کی مریضوں کی جانب سے ادویات کی بروقت فراہمی پر ایم ایس کا شکریہ اداکیاگیا،بعدازاں ڈاکٹر نوراللہ موسیٰ خیل نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے عملے کودرپیش مسائل ومشکلات دریافت کی ایم ایس ڈاکٹر نوراللہ موسیٰ خیل نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ محدود وسائل میں رہتے ہوئے عوام کو بھرپور سہولیات فراہم کی جائے پسماندگی کے باعث صوبے کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگ کوئٹہ آتے ہیں جس کی وجہ سے یہاں کے ہسپتالوں پر بوجھ بڑھ جاتاہے۔

تاہم ہماری کوشش ہے کہ سہولیات کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر ربابہ بلیدی،سیکرٹری صحت نورالحق بلو چ کی خصوصی دلچسپی سے ہسپتال میں بنیادی ضروریات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے بلکہ صحت کو جدید خطوط پراستوار کیاجائیگا جس کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔

اس وقت فاطمہ جناح ہسپتال میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کا سلسلہ جاری ہے جس سے لوگوں کی مشکلات میں آسانی پیدا ہوئی ہے کورونا وائرس چونکہ عالمگیر وباء ہے جس کی علاج ومعالجے سمیت سہولیات کا خاص خیال رکھاگیاہے، ڈاکٹرز کی جانب سے خدمات قابل تحسین ہے،مشکل حالات میں فاطمہ جناح ہسپتال کے طبی ونیم طبی عملے نے بہترین خدمات سرانجام دیں،ہسپتال میں آکسیجن کے مسئلے کے حل کیلئے کوشاں ہے۔

انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کی دوسرے لہر کے پیش نظر ہسپتال میں تمام تر صورتحال کاجائزہ لیاگیاہے بلکہ محدود وسائل میں رہ کر دوسرے لہر سے بچنے کیلئے عوام کو بھرپور سہولیات فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے ہسپتال میں صفائی کے عملے کو ہدایت کی کہ وارڈز اور ہسپتال میں صفائی کا خاص خیال رکھاجائے کیونکہ صاف ماحول سے انسان کی زندگی پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اور صفائی کی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا۔اس موقع پر ہسپتال میں زیر علاج 80 سالہ زیر علاج کورونا وائرس سے متاثر مریض صحت یاب ہونے پررخصت کردیاگیا۔