|

وقتِ اشاعت :   November 4 – 2020

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ثنا بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں روزانہ لاشیں گرتی اور اٹھتی ہیں بلوچستان میں منصوبہ بندی کا فقدان، اسلام آباد کی عدم توجہی کے باعث سڑکوں و اسپتالوں میں انسان جانوروں کی طرح زندگی و موت سے جنگ لڑتے ہوئے نظر آرہے ہیں، اگر ان مسائل کے حل کیلئے اقدامات نہ اٹھائے گئے تو مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کر سکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کیا۔ ثنا بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں روزانہ لاشیں گرتی اور اٹھتی ہیں – وسائل سے مالامال اس صوبہ میں منصوبہ بندی کا فقدان، اسلام آباد کی عدم توجہی، ترقیاتی منصوبوں میں ترجیحات کے فقدان کے باعث – سڑکوں و اسپتالوں میں انسان جانوروں کی طرح زندگی و موت سے جنگ لڑتے ہوہے نظر آئیں گے۔ اگر مسائل کے حل کیلئے اقدامات نہ اٹھائے گئے تو بلوچستان کے لوگوں کے مسائل میں اضافہ اور صورتحال سنگین ہو سکتا ہے۔