|

وقتِ اشاعت :   November 4 – 2020

خضدار: تندور مالکان کا 160 گرام روٹی 20 میں فروخت- خضدار انتظامیہ سے کئے گئے معاہدہ کی خلاف ورزی کرکے تندور مالکان نے 180 گرام سے کم کرکے 160گرام کردیئے ذرائع کے مطابق تندور ایسوسی ایشن کے بجائے غیر متعلقہ شخص سے انتظامیہ نے مذکرات کی تھی جن کا تندور ایسوسی ایشن سے دور کا بھی واسطہ نہیں تاہم وہ تندور سے منسلک ایک مخصوص زبان سے تعلق رکھنے کی وجہ سے انہوں نے خود کو انتظامیہ کے سامنے تندور رہنما ظاہر کیاتھا۔

اور تندورز مالکان کو احتجاج پر بھی اسی شخص نے ورغلایاتھا اب وہ تندور مالکان کے سامنے خود کو ان کام آنے والا شخص ظاہر کرکے اس عوض فی تندور ماہانہ ایک ہزار روپے وصول کررہاہے اور تندور مالکان اس ہزار کا بوجھ عوام پر ڈالکر روٹی کا وزن مزید کم کرکے فروخت کررہے ہیں۔

مذکورہ شخص کے متعلق ”نمائندہ انتخاب”کو معلوم ہوا کہ وہ ٹیکرز ایسوسی ایشن، اور لوڈر گاڑیوں کا بھی خود کو صدر باور کرا کر ان سے بھی پیسہ ہتھیا رہے ہیں اب موقع پاکر خودساختہ طور پر تندورایسوسی ایشن کا بھی صدر بن گیاہے۔ عوامی حلقوں نیانتظامیہ سیمذکورہ شخص کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیاہے۔