|

وقتِ اشاعت :   November 4 – 2020

مسلم باغ: صوبائی وزیر آبپاشی نوابزادہ طارق مگسی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت تمام اضلاع میں یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے۔ ڈیموں کی بروقت تعمیر سے جہاں صوبے میں زیر زمین پانی کی سطح میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ زراعت اور کھیتی باڑی کے شعبوں کو فروغ ملنے سے صوبے میں روزگا ر کے نئے مواقع پیدا ہونے اور خود کفایت میں مدد ملیگی۔

ان ڈیموں کے منصوبوں کی تکمیل سے صوبے میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہونے اور ترقی کی نئی رائیں کھلے گئیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے توئی ور باتوزئی ڈیم قلع سیف اللہ بر تعمیراتی کام کے معائنہ کے مو قع پر کیا اس موقع پر سابق سینیٹر بیرسٹر نواب زادہ سیف اللہ مگسی، سیکرٹری ایریگیشن علی اکبر بلوچ ودیگر احکام بھی موجود تھے۔اس موقع پرصوبائی وزیر کو پروجیکٹ ڈائریکٹر 100ڈیمز شعیب ترین اور فیڈرل فوکل پرسن بشر خان نے منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

صوبائی وزیر نے بریفنگ کے دوران ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ اور تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو ممکن بنایا جائے تاکہ عوام ان منصوبوں سے مستفید ہوسکے۔