|

وقتِ اشاعت :   November 6 – 2020

پنجگور: صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و خصوصی تعلیم میر اسداللہ بلوچ نے سبزاب میں پنجگور سٹی پروجیکٹ اور منشیات کے عادی افراد کے بحالی سینٹر کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اس دوراں ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالرزاق ساسولی ایکسین بی اینڈ ار اسداللہ گچکی پی پی ایچ ائی کے ڈی ایس ایم منیراحمد چیف آفیسر شجاع بلوچ ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ محمد زمان بلوچ۔

ایکسین پی ایچ ای ثاقب فیض بلوچ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رحمدل بلوچ ڈپٹی ڈائریکٹر ایم ایم ڈی عتیق الرحمن بی این پی عوامی کے مرکزی لیبر سکریٹری نوراحمد بلوچ ضلعی صدر نثاراحمد جنرل سکریٹری ظفر بختیار مرکزی کمیٹی کے رکن حاجی آصف مجید شکیل احمد بلوچ میر سلیمان سدوزئی میر عبدالغنی مینگل اور دیگر پارٹی رہنما اور سرکاری افسران ان کے ہمراہ تھے ایکسین بی اینڈار اسداللہ گچکی نے صوبائی وزیر کو تعمیراتی منصوبوں کے حوالے سے بریفننگ دیا۔

میر اسداللہ بلوچ نے تعمیراتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا اور ان کی بروقت تکمیل پر زور دیا بی این پی عوامی کے مرکزی سکریٹری جنرل وصوبائی وزیر سوشل ویلفیئر میراسداللہ بلوچ نے اس دوران میڈیا سے گفتگو اور شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا وژن ایک ترقی یافتہ خوشحال اور تعلیم یافتہ معاشرے کا قیام ہے جہاں شہری اور دہی تفریق ختم ہو تاکہ جو بنیادی سہولتیں شہری علاقوں میں عوام کو میسر ہیں۔

وہ دیہاتوں میں رہنے والوں کو بھی مہیا ہوں انہوں نے کہا کہ سبزاب میں سٹی پیکج کے تحت صحت تعلیم ابنوشی اسکیموں کے علاوہ ویٹنری اسپتال اور پارک بھی بن رہے ہیں انہوں نے کہا کہ قوموں کی ترقی تعلیم سے وابستہ ہے اور لوگ اس وقت تعلیم حاصل کرسکیں گے جب انھیں تعلیمی مواقعے میسر ائیں گے اس حوالے سے پنجگور میں یونیورسٹی سب کیمپس باقاعدہ اپنا تعلیمی سلسلہ شروع کرچکا ہے زرعی کالج بی ار سی کالج بھی بن رہے ہیں۔

تعلیمی اداروں کے علاوہ منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے بھی سینٹر کا تعمیراتی کام جاری ہے انہوں نے کہا کہ پنجگور کی ترقی کا جامع پلان لیکر کام کررہا ہوں روڑ سکیٹر پر بھی تیزی سے کام جاری ہے سبزاب ویٹنری اسپتال کی پوسٹین منظور ہوچکی ہیں جن پر بھرتیوں کا عمل مکمل کرنے کے بعد باقاعدہ یہ فنکشنل ہوجائے گا۔