|

وقتِ اشاعت :   November 6 – 2020

کوئٹہ: بلوچستان اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن جامعہ بلوچستان کی جانب سے شہداء کابل یونیورسٹی کی یاد میں شمعیں روشن کئے گئے جمعہ کے روز جامعہ بلوچستان میں اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن جامعہ بلوچستان یونٹ آرگنائزر عاطف رودینی بلوچ کے زیر اہتمام کابل یونیورسٹی دھماکے میں شہید ہونے والے طلبا وطالبات کے یاد میں شمع روشن اور کینڈل وال کیاگیا جس میں بی ایس او کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری شوکت بلوچ کوئٹہ زون کے ڈپٹی آرگنائزر نزیر بلوچ بھی موجود تھے۔

کینڈل واک میں بی ایس او پجار اور پی ایس ایف کے یونٹ عہدیداران بھی شامل تھے کینڈل واک میں بی ایس او نے کابل یونیورسٹی کے شہدا کو خراج تحسین اور خراج عقیدت پیش کی انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی طرف سے یونیورسٹی میں افسوسناک واقعے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں یونیورسٹی میں ایسے واقعات پیش آنا تعلیمی اداروں میں علم کی چراغ بجانے کی کوشش ہے اس طرح کے واقعات سے طلبا کے حوصلے پست نہیں ہونگے۔