|

وقتِ اشاعت :   November 6 – 2020

مستونگ: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ پی ڈی ایم 22 نومبر کو پشاور اور 30 نومبر کو ملتان میں بھرپور عوامی قوت کا مظاہرہ کریگی جس میں سلیکٹڈ حکومت کے خلاف عوامی سیلاب آمڈ آئیگا۔ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں سے عوام بیزارہوگئے حکومت کے دو سالہ دور میں معیشت تباہ اور مہنگائی آسمان کو چھونے لگی پہلے مرحلے میں عوامی جلسے مکمل کرینگے۔

اسکے بعد ہمارے پاس کھیلنے کیلئے کئی آپشن موجود ہیں جن میں ڈسٹرکٹ وائز جلسے جیل بھرو تحریک اسلام آباد لانگ مارچ اجتماعی استعفوں کی آپشن شامل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواب مسعود جان شاہوانی کی ہمشیرہ اور نواب ثناء اللہ زہری کی اہلیہ کی وفات پر تخت ماڑی مستونگ میں فاتحہ خوانی اور اظہار تعزیت کی بعد ازاں مولانا عبدالغفور حیدری نے مولانا الہی بخش ابابکی کی جانب سے مدرسہ دارارقم ڑلی کھڈکوچہ میں دئیے گئے۔

ظہرانہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جمعیت علماء مستونگ کے ضلعی امیر مولانا سعیدالرحمن فاروقی سرپرست اعلی مولانا سیف اللہ ڈاکٹر فیصل منان حافظ عبدالقادر قریش رئیس غلام حیدرآبیزئی قاری عبدالظاہر سرپرہ میر انور لہڑی میر امیر جان محمد حسنی مولانا علی محمد حاجی محمد یعقوب بنگلزئی مفتی دین محمد مولانا عبدالحفیظ قلندرانی مولوی فضل اللہ ودیگر موجود تھے انہوں نے کہا کہ موجودہ کمر توڑ مہنگائی غلط حکومتی پالیسیوں سے عوام تنگ آچکے ہیں۔

اب عوام کی امیدوں کی کرن صرف اور صرف پی ڈی ایم ہے اور انشاء اللہ مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں پی ڈی ایم ملک وقوم کو تمام بحرانوں سے نکالنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے عوام پی ڈی ایم کا ساتھ دیں تاکہ ملک و قوم کو مسلط شدہ حکومت سے نجات دلائی جائے۔