|

وقتِ اشاعت :   November 6 – 2020

کوئٹہ: ۱ میرجماعت اسلامی صوبہ بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ بلوچستان کے معصوم ومظلوم عوام کی آوازسننے والاکوئی نہیں عوام کو ان کی حالت پر چھوڑ دیاگیا ہے بے روزگاری،مہنگائی اور ناخواندگی عروج پر ہے جماعت اسلامی سودی نظام،مہنگائی اور بدعنوانی کے خلاف مہم جاری رکھے گی صوبے میں معیشت،صنعت وزراعت تباہ ہوگئی ہے ہر طرف مایوسی،احساس محرومی اور پریشانی کا دور دورہ ہے۔

غریب دووقت کے کھانے کو ترس رہے ہیں وزیراعظم مافیاز کے مشوروں پر عملس کرکے صرف بے عمل اعلانات اورخالی خولی دعوؤں ویوٹرن تک محدود ہیں جس کی وجہ سے مسائل،مہنگائی اور بے روزگاری میں کمی کے بجائے اضافہ ہورہاہے۔ بلوچستان میں کرپشن وبے روزگاری اور مہنگائی کے ذمہ داروفاق کیساتھ کرپٹ سابقہ وموجودہ صوبائی حکومتیں بھی ہیں۔صوبائی حکومتیں بھی عوام سے مخلص ہوتی تو حالات اتنے خراب نہ ہوتے۔

ان خیالات کاا ظہارانہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی ذمہ داران اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں صوبائی نائب امرا مولانا عبدالکبیر شاکر، بشیرا حمدماندائی، ڈاکٹرعطا الرحمان،میر محمدعاصم سنجرانی، جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ،ڈپٹی جنرل سیکرٹریزپروفیسر سلطان محمدکاکڑ، مرتضی خان کاکڑ،حافظ خالدالرحمان شاہوانی، صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالولی خان شاکر اورصلاح الدین بلوچ نے شرکت کی اجلاس میں ذمہ داران نے اپنے اپنے شعبہ جات کی۔

رپورٹ پیش کی اس موقع پر سابقہ کاروائی اور فیصلوں پر عمل درآمد کابھی جائزہ لیا گیا اجلاس میں آئندہ ماہ کے کرنے کے کام کے حوالے سے مشاورت وفیصلے بھی کیے گیے۔ اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ ملک کو لنگر خانوں،قرضوں کی نہیں کارخانوں،سودسے پاک معیشت اور دیانت دار قیادت کی ضرورت ہے ملک میں جب تک اسلامی نظام قائم نہیں ہوگا دیانت دار قیادت منتخب نہیں ہوگی اس وقت تک تبدیلی ممکن نہیں۔