|

وقتِ اشاعت :   November 6 – 2020

کوئٹہ: لاپتہ افراد کی بازیابی کے حوالے سے قائم وفاقی حکومت کے کمیشن کی کوئٹہ میں پانچویں روز کی سماعت مکمل،جمعہ کو دس لاپتہ افراد کے کیسز سنے گئے سماعت کے دوران کسی لاپتہ شخص کے بازیاب ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق وفاقی حکومت کی ہدایت پر لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے قائم کمیشن نے سکندر جمالی آڈیٹوریم میں پانچویں روز بھی لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کی کمیشن کی سربراہی بلوچستان ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فضل الرحمن کررہے ہیں کمیشن کی سماعت کے پانچویں روز دس لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت ہوئی جن میں نو کا تعلق آواران سے جبکہ ایک کا تعلق پنجگور سے تھا جمعہ کو سماعت کے دوران کسی لاپتہ شخص کی بازیابی نہیں ہوسکی۔

کمیشن کی پانچ روزہ سماعت کے دوران59لاپتہ افراد کے کیسز سن چکا ہے اور دو لاپتہ افراد بازیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک کیس خارج کیا گیا ہے کوئٹہ میں لاپتہ افراد کے کمیشن کی آج 7نومبر کو آخری دن سماعت ہوگی اور دس کیسز سنے جائیں گے۔