|

وقتِ اشاعت :   November 6 – 2020

کوئٹہ: صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ قوم پرست جماعتیں سی پیک میں بلوچستان کیلئے بڑا پروجیکٹ حاصل نہیں کرسکیں بلکہ محرومی کارڈ کے ذریعے اپنے سیاسی مفادات حاصل کئے ان خیالات کااظہارانہوں نے سماجی رابطے ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کیاانہو ں نے کہا کہ 2014-15میں جب سی پیک شروع ہوا تھا تو اس وقت صوبائی حکومت قوم پرستوں کی تھی جو بلوچستان کیلئے سی پیک میں پروجیکٹ حاصل نہیں کرسکیں۔

بلکہ بلوچستان کی محرومی کا کارڈ کھیل کر اپنے سیاسی مفادات حاصل کئے انہوں نے کہا کہ کیچ کے اساتذہ کے مسائل کی شنوائی کیلئے رکن اسمبلی ماہ جبین شیران کیمپ کا دورہ کیا تھا بہت جلد ان اساتذہ کے مسائل حل کئے جائینگے۔