کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی جنرل سیکر ٹری و سا بق اسپیکر جمال شاہ کا کڑ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) بلو چستان جلد ہی صو بے بھر کے ورکروں کا ور کر کنونشن منعقد کر ے گی جس میں پارٹی کی مر کزی قیادت شر کت کر کے ورکرو ں سے خطا ب کر ے گی۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو اپنے جاری کر دہ ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ بلو چستان پاکستان مسلم لیگ (ن) کا دو سرا گھر ہے۔
25اکتو بر کے جلسے میں مسلم کے کا رکنوں نے بھر پور اندز میں شر کت کر کے یہ بات ثا بت کر دی کہ بلو چستان کے لوگ مسلم لیگ(ن) کے سا تھ ہیں اور انشا ء اللہ وہ دن دور نہیں جب مسلم لیگ (ن) بلو چستان میں بھی بصر اقتدار آئے گی انہوں نے کہا کہ پارٹی کی مر کزی قیا دت کے سا تھ مشا ورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کا صو با ئی ور کر کنو نشن جلد ہی کوئٹہ میں منعقد کیا جا ئے گا۔
جس میں پارٹی کے مر کزی قا ئد ین خطا ب کریں گے انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگا ئی، بے روز گاری، معیشت کی زبو حالی سے عوام پر یشان ہیں مو جودہ حکومت کو عوامی مسا ئل کے حل سے کوئی سر و کا ر نہیں ہے پی ڈی ایم کے کا میاب جلسوں میں عوام کی بھر پور شر کت نے اس بات کا ثبوت دے دیا ہے کہ وہ اب مو جو دہ حکو مت مزید بر داشت نہیں کر سکتے لہٰذا حکومت اخلاقی طورپر خود ہی مستعفی ہو جا ئے۔